6 اشعار

چاند بھی بجھا ڈالا دل دکھانے والوں نے

Chand Bhi Bujha Dala Dil Dukhane Walon Ne

چاند بھی بجھا ڈالا دل دکھانے والوں نےکچھ اٹھا نہیں رکھا دل دکھانے والوں نے

ہم نے خستگی پائی دل گرفتگی پائیخیر ہم سے کیا پایا دل دکھانے والوں نے

خوب وضع داری ہے زخم تازہ سے پہلےہم سے حال دل پوچھا دل دکھانے والوں نے

بے قرار ہیں آنکھیں کیسے اب لہو روئیںخشک کر دیا دریا دل دکھانے والوں نے

سچ کہا سدا دل کو دل سے راہ ہوتی ہےخوب ہم کو پہچانا دل دکھانے والوں نے

ان کی وجہ شہرت تو تلخ گفتگو ہی تھیکیوں بدل لیا لہجہ دل دکھانے والوں نے

— پیرزادہ قاسم