5 اشعار

دن گزرتے ہیں جو اندیشہ و افکار کے ساتھ

Din guzarte hain jo andesha-o-afkaar ke saath

دن گزرتے ہیں جو اندیشہ و افکار کے ساتھدل دھڑکتا ہے مگر رنج گراں بار کے ساتھ

سینکڑوں برسوں پہ پھیلی ہیں حکایات مگرواقعے ایک سے وابستہ ہیں تلوار کے ساتھ

یوں تو سنگینی و بالا قدی اچھی ہے مگرایک سائے کا تصور بھی ہے دیوار کے ساتھ

اب کھلا اپنی ہی جانب یہ سفر ہے کہ یہاںفاصلے اور بڑھے گرمئ رفتار کے ساتھ

کسی تنہا سے عجب گرمئ بازار رہیایک انبوہ تمنا تھا خریدار کے ساتھ

— پیرزادہ قاسم