5 اشعار

زندگی کے دامن میں رنگ و نور و نکہت کیا

Zindagi ke daaman mein rang-o-noor-o-nukhat kya

زندگی کے دامن میں رنگ و نور و نکہت کیاخواب ہی تو دیکھا ہے خواب کی حقیقت کیا

دل بھی قفل ابجد ہے ایک نام پوچھے ہےجان لے تو کھل جائے آخر اس میں حیرت کیا

آپ کے رویہ پر خوش گمانیاں کیسیکوئی مصلحت ہوگی ورنہ یہ عنایت کیا

چوب خشک صحرا ہوں اور آرزو گل کیسادگی سے بڑھ کر بھی ہے کوئی حماقت کیا

پاس کا اندھیرا بھی آس کا اجالا بھیلوگ اسی کو کہتے ہیں جھٹپٹے کی ساعت کیا

— پیرزادہ قاسم