5 اشعار

کبھی ہوا تو کبھی خاک رہ گزر ہونا

Kabhi Hawa To Kabhi Khak-e-Rahguzar Hona

کبھی ہوا تو کبھی خاک رہ گزر ہونامرے نصیب میں لکھا ہے در بہ در ہونا

اگر چلو تو مرے ساتھ ہی چلو لیکنکٹھن سفر سے زیادہ ہے ہم سفر ہونا

اداس اداس یہ دیوار و در بتاتے ہیںکہ جیسے راس نہ ہو ان کو میرا گھر ہونا

قدم اٹھے بھی نہیں اور سفر تمام ہواغضب ہے راہ کا اتنا بھی مختصر ہونا

یہ دور کم نظراں ہے تو پھر ہنر کا زیاںجو ایک بار نہ ہونا تو بیشتر ہونا

— پیرزادہ قاسم