5 اشعار

سانحہ نہیں ٹلتا سانحے پہ رونے سے

Saneha nahin talta sanhe pe rone se

سانحہ نہیں ٹلتا سانحے پہ رونے سےحبس جاں نہ کم ہوگا بے لباس ہونے سے

اب تو میرا دشمن بھی میری طرح روتا ہےکچھ گلے تو کم ہوں گے ساتھ ساتھ رونے سے

متن زیست تو سارا بے نمود لگتا ہےدرد بے نہایت کا حاشیہ نہ ہونے سے

سچے شعر کا کھلیان اور بھرتا جاتا ہےدرد کی زمینوں میں غم کی فصل بونے سے

حادثات پیہم کا یہ مآل ہے شایدکچھ سکون ملتا ہے اب سکون کھونے سے

— پیرزادہ قاسم