5 اشعار

کوئی ہے جو شکست ضبط غم ہونے نہیں دیتا

Koi hai jo shikast-e-zabt-e-gham hone nahin deta

کوئی ہے جو شکست ضبط غم ہونے نہیں دیتامیں رونا چاہتا ہوں اور وہ رونے نہیں دیتا

سر آغاز ہر شب اک نیا غم گھیر لیتا ہےجو خود بھی جاگتا ہے اور مجھے سونے نہیں دیتا

نئے غم بخشتا ہے دل کو بہلائے بھی جاتا ہےغرض وہ اعتبار غم کبھی کھونے نہیں دیتا

بہت جی چاہتا ہے خود کو اب رو لیں سر ہستیکوئی ہے جو یہ رسم غم ادا ہونے نہیں دیتا

عجب اک شعلۂ غم فصل الفت پھونک دیتا ہےنئی اک فصل پھر بوئیں مگر بونے نہیں دیتا

— پیرزادہ قاسم