10 اشعار

مقتل میں مکالمہ

Maqtal mein mukalama

قتل گاہ کی رونقحسب حال رکھنی ہے

غم بحال رکھنا ہےجاں سنبھال رکھنی ہے

زور بازوئے قاتلانتہا کا رکھنا ہے

دشنہ تیز رکھنا ہےاور بلا کا رکھنا ہے

اور کیا مرے قاتلانتظام باقی ہے

کوئی بات ہونی ہےکوئی کام باقی ہے

وقت پر نظر رکھناوقت ایک جادہ ہے

ہاں بتا مرے قاتلتیرا کیا ارادہ ہے

وقت کم رہا باقییا ابھی زیادہ ہے

میں تو قتل ہونے تکمسکرائے جاوں گا

— پیرزادہ قاسم