8 اشعار

یاد رکھنے کا ہنر

Yaad rakhne ka hunar

سنویہ یاد رکھنے کا ہنر آساں نہیں ہوتا

مجھے تم یاد ہواور میری ہر ہر سانس میں بس کر

مشام جاں معطر کر رہی ہوٹھیک ہے لیکن

بھلا وہ کون تھا جس نےتمہیں پہلے پہل چاہا

وہ میرا عشق تھا میں تھاوہ شاید میں ہی تھا

لیکن نہیں ہے یاد اب کچھ بھیسنو

یہ یاد رکھنے کا ہنر آساں نہیں ہوتاکسی کو یاد رکھنے میں

بہت کچھ بھول جانا ہی تو پڑتا ہے

— پیرزادہ قاسم