5 اشعار

مرا جہاں ابھی میرا جہاں بنا ہی نہیں

Mera jahan abhi mera jahan bana hi nahin

مرا جہاں ابھی میرا جہاں بنا ہی نہیںزمیں بنی ہی نہیں آسماں بنا ہی نہیں

ہزار سبز سہی رائیگاں سی لگتی ہےوہ شاخ جس پہ کبھی آشیاں بنا ہی نہیں

کوئی بھی صورت حالات دیر پا نہ ہوئیجو غم عزیز ہوا جاوداں بنا ہی نہیں

جس انقلاب کی سرخی مرے لہو نے لکھیوہ انقلاب مری داستاں بنا ہی نہیں

بہت سی اور بھی شرطیں ہیں کارواں کے لیےہجوم سے تو کبھی کارواں بنا ہی نہیں

— پیرزادہ قاسم