5 اشعار

میان کار فن لفظوں کی قسمت جاگ اٹھتی ہے

Miyan-e-kaar-e-fan lafzon ki qismat jaag uthti hai

میان کار فن لفظوں کی قسمت جاگ اٹھتی ہےغزل تخلیق کرتا ہوں محبت جاگ اٹھتی ہے

بہت مسرور رہتا ہوں بہت چہرہ سجاتا ہوںمگر آئینے میں اک اور صورت جاگ اٹھتی ہے

میں کتنی بار دنیا تج کے جا بیٹھا ہوں گوشے میںمگر ہر بار دنیا کی ضرورت جاگ اٹھتی ہے

عجب دیکھا کرشمہ لفظ کی بازی گری کا بھیسخن معدوم ہو جاتا ہے شہرت جاگ اٹھتی ہے

محبت اس طرح تو منقلب ہوتے نہ دیکھی تھیذرا بے اعتباری ہو تو نفرت جاگ اٹھتی ہے

— پیرزادہ قاسم