5 اشعار

روح گر نوحہ کناں ہو تو غزل ہوتی ہے

Rooh gar noha kunaan ho to ghazal hoti hai

روح گر نوحہ کناں ہو تو غزل ہوتی ہےدل کو احساس زیاں ہو تو غزل ہوتی ہے

محفل ماہ وشاں میں تو غزل ہو نہ سکیبزم آشفتہ سراں ہو تو غزل ہوتی ہے

صرف آنکھوں میں نمی سے نہ بنے گی کوئی باتایک دریا سا رواں ہو تو غزل ہوتی ہے

میں نے محسوس کیا ہے کہ کسی کی وہ نظرمیری جانب نگراں ہو تو غزل ہوتی ہے

دھیمے دھیمے سے سلگتے ہوئے جذبات کے ساتھمیرؔ کا طرز بیاں ہو تو غزل ہوتی ہے

— پیرزادہ قاسم