5 اشعار

شکست دل میں بھی اک زندگی نظر آئی

Shikast-e-dil mein bhi ik zindagi nazar aayi

شکست دل میں بھی اک زندگی نظر آئیدیا بجھا تو ہمیں روشنی نظر آئی

فراز دار پہ کوئی ہمیں نہ پہچانازمانے والوں کو خوش قامتی نظر آئی

سر دیار وفا دوستوں کے جھرمٹ میںدریدہ جسم لیے دوستی نظر آئی

اب اور طرز سے نقارۂ خدا گونجےزبان خلق تو خاموش ہی نظر آئی

وہ رکھ رکھاؤ نہ دیکھا دیے کے جلنے میںجو اس کے بجھنے میں شائستگی نظر آئی

— پیرزادہ قاسم