6 اشعار

تجھے کیا ناصحا احباب خود سمجھائے جاتے ہیں

Tujhe kya naseha ahbab khud samjhaye jaate hain

تجھے کیا ناصحا احباب خود سمجھائے جاتے ہیں

«تجھے کیا ناصحا احباب خود سمجھائے جاتے ہیں» قمرجلالوی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «قیامت کا دن آ گیا رفتہ رفتہ ملاقات کا دن بدلتے بدلتے (قمرجلالوی)» میں 22 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

تجھے کیا ناصحا احباب خود سمجھائے جاتے ہیںادھر تو کھائے جاتا ہے ادھر وہ کھائے جاتے ہیں

چمن والوں سے جا کر اے نسیم صبح کہہ دینااسیران قفس کے آج پر کٹوائے جاتے ہیں

کہیں بیڑی اٹکتی ہے کہیں زنجیر الجھتی ہےبڑی مشکل سے دیوانے ترے دفنائے جاتے ہیں

انہیں غیروں کے گھر دیکھا ہے اور انکار ہے ان کومیں باتیں پی رہا ہوں اور وہ قسمیں کھائے جاتے ہیں

خدا محفوظ رکھے نالہ ہائے شام فرقت سےزمیں بھی کانپتی ہے آسماں تھرائے جاتے ہیں

کوئی دم اشک تھمتے ہی نہیں ایسا بھی کیا روناقمرؔ دو چار دن کی بات ہے وہ آئے جاتے ہیں

— قمرجلالوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں