5 اشعار

اپنے ہونٹوں پر سجانا چاہتا ہوں

Apne honton par sajana chahta hoon

اپنے ہونٹوں پر سجانا چاہتا ہوں

«اپنے ہونٹوں پر سجانا چاہتا ہوں» قتیل شفائی کا کلام ہے، جسے حسن شبیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس کو دفناو مرے ہاتھوں کی ریکھاوں میں (قتیل شفائی)» میں 28 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

اپنے ہونٹوں پر سجانا چاہتا ہوںآ تجھے میں گنگنانا چاہتا ہوں

کوئی آنسو تیرے دامن پر گرا کربوند کو موتی بنانا چاہتا ہوں

تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کواب تجھے میں یاد آنا چاہتا ہوں

چھا رہا ہے ساری بستی میں اندھیراروشنی کو، گھر جلانا چاہتا ہوں

آخری ہچکی ترے زانو پہ آئےموت بھی میں شاعرانہ چاہتا ہوں

— قتیل شفائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں