5 اشعار

کیا ہے پیار جسے ہم نے زندگی کی طرح

Kiya hai pyaar jise hum ne zindagi ki tarah

کیا ہے پیار جسے ہم نے زندگی کی طرح

«کیا ہے پیار جسے ہم نے زندگی کی طرح» قتیل شفائی کا کلام ہے، جسے ریبل نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس کو دفناو مرے ہاتھوں کی ریکھاوں میں (قتیل شفائی)» میں 28 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

کیا ہے پیار جسے ہم نے زندگی کی طرحوہ آشنا بھی ملا ہم سے اجنبی کی طرح

کسے خبر تھی بڑھے گی کچھ اور تاریکیچھپے گا وہ کسی بدلی میں چاندنی کی طرح

بڑھا کے پیاس مری اس نے ہاتھ چھوڑ دیاوہ کر رہا تھا مروت بھی دل لگی کی طرح

ستم تو یہ ہے کہ وہ بھی نہ بن سکا اپناقبول ہم نے کیے جس کے غم خوشی کی طرح

کبھی نہ سوچا تھا ہم نے قتیلؔ اس کے لیےکرے گا ہم پہ ستم وہ بھی ہر کسی کی طرح

— قتیل شفائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں