6 اشعار

رابطہ لاکھ سہی قافلہ سالار کے ساتھ

Raabta laakh sahi qafla salaar ke saath

رابطہ لاکھ سہی قافلہ سالار کے ساتھ

«رابطہ لاکھ سہی قافلہ سالار کے ساتھ» قتیل شفائی کا کلام ہے، جسے مرزا جواد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس کو دفناو مرے ہاتھوں کی ریکھاوں میں (قتیل شفائی)» میں 28 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

رابطہ لاکھ سہی قافلہ سالار کے ساتھہم کو چلنا ہے مگر وقت کی رفتار کے ساتھ

غم لگے رہتے ہیں ہر آن خوشی کے پیچھےدشمنی دھوپ کی ہے سایۂ دیوار کے ساتھ

کس طرح اپنی محبت کی میں تکمیل کروںغم ہستی بھی تو شامل ہے غم یار کے ساتھ

لفظ چنتا ہوں تو مفہوم بدل جاتا ہےاک نہ اک خوف بھی ہے جرأت اظہار کے ساتھ

دشمنی مجھ سے کئے جا مگر اپنا بن کرجان لے لے مری صیاد مگر پیار کے ساتھ

دو گھڑی آؤ مل آئیں کسی غالبؔ سے قتیلؔحضرت ذوقؔ تو وابستہ ہیں دربار کے ساتھ

— قتیل شفائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں