5 اشعار

پہلے تو اپنے دل کی رضا جان جائیے

Pehle to apne dil ki raza jaan jaaiye

پہلے تو اپنے دل کی رضا جان جائیے

«پہلے تو اپنے دل کی رضا جان جائیے» قتیل شفائی کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس کو دفناو مرے ہاتھوں کی ریکھاوں میں (قتیل شفائی)» میں 28 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

پہلے تو اپنے دل کی رضا جان جائیےپھر جو نگاہِ یار کہے مان جائیے

پہلے مزاجِ راہ گزر جان جائیےپھر گردِ راہ جو بھی کہے مان جائیے

کچھ کہہ رہی ہیں آپ کے سینے کی دھڑکنیںمیری سنیں تو دل کا کہا مان جائیے

اک دھوپ سی جمی ہے نگاہوں کے آس پاسیہ آپ ہیں تو آپ پہ قربان جائیے

شاید حضور سے کوئی نسبت ہمیں بھی ہوآنکھوں میں جھانک کر ہمیں پہچان جائیے

— قتیل شفائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں