10 اشعار

رُو برو وہ ہے عبادت کر رہا ہوں

Ru-ba-ru woh hai ibadat kar raha hoon

رُو برو وہ ہے عبادت کر رہا ہوں

«رُو برو وہ ہے عبادت کر رہا ہوں» قتیل شفائی کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس کو دفناو مرے ہاتھوں کی ریکھاوں میں (قتیل شفائی)» میں 28 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 24 سیکنڈ ہے۔

رُو برو وہ ہے عبادت کر رہا ہوںاُس کے چہرے کی تلاوت کر رہا ہُوں

لو خریدو اِک نظر کے مول مجھ کواپنی قیمت میں رعایت کر رہا ہُوں

لی ہے ضبط نے مجھ سے اجازتاپنے مہمانوں کو رخصت کر رہا ہوں

چِھن گیا مُلکِ جوانی بھی تو کیا غماب بھی یادوں پر حکومت کر رہا ہوں

کوئی بھی غم اُس کو لوٹایا نہیں ہےیوں امانت میں خیانت کر رہا ہوں

اُس نے تو بس اک ذرا سی بات چھیڑیمیں وضاحت پر وضاحت کر رہا ہوں

عشق کر کے آپ بھی بن جائیں انساںشیخ صاحب کو نصیحت کر رہا ہوں

عاشقی طوفان گریہ چاہتی ہےاور میں آہوں پر قناعت کر رہا ہوں

آسماں جو شخص ہے سب کی نظر میںاُس کو چھو لینے کی جُرات کر رہا ہوں

میں نے دیکھا ہے قتیل اُ س کا سراپامیں کہاں ذکرِ قیامت کر رہا ہوں

— قتیل شفائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں