10 اشعار

شاعری سچ بولتی ہے

Shairi sach bolti hai

شاعری سچ بولتی ہے

«شاعری سچ بولتی ہے» قتیل شفائی کا کلام ہے، جسے عروج فیاض نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اس کو دفناو مرے ہاتھوں کی ریکھاوں میں (قتیل شفائی)» میں 28 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 28 سیکنڈ ہے۔

لاکھ پردوں میں رہوں بھید مرے کھولتی ہےشاعری سچ بولتی ہے

میں نے دیکھا ہے کہ جب مری زباں ڈولتی ہےشاعری سچ بولتی ہے

تیرا اصرار کہ چاہت مری بیتاب نہ ہوواقف اس غم سے مرا حلقۂ احباب نہ ہو

تو مجھے ضبط کے صحراؤں میں کیوں رولتی ہےشاعری سچ بولتی ہے

یہ بھی کیا بات کہ چھپ چھپ کے تجھے پیار کروںگر کوئی پوچھ ہی بیٹھے تو میں انکار کروں

جب کسی بات کو دنیا کی نظر تولتی ہےشاعری سچ بولتی ہے

میں نے اس فکر میں کاٹیں کئی راتیں کئی دنمرے شعروں میں ترا نام نہ آئے لیکن

جب تری سانس مری سانس میں رس گھولتی ہےشاعری سچ بولتی ہے

تیرے جلووں کا ہے پر تری مری ایک ایک غزلتو مرے جسم کا سایہ ہے تو کترا کے نہ چل

پردہ داری تو خود اپنا ہی بھرم کھولتی ہےشاعری سچ بولتی ہے

— قتیل شفائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں