4 اشعار

گھر لوٹ کے روئیں گے ماں باپ اکیلے میں

Ghar laut ke royenge maan baap akely mein

گھر لوٹ کے روئیں گے ماں باپ اکیلے میںمٹی کے کھلونے بھی سستے نہ تھے میلے میں

کانٹوں پہ چلے لیکن ہونے نہ دیا ظاہرتلووں کا لہو دھویا چھپ چھپ کے اکیلے میں

اے داور محشر لے دیکھ آئے تری دنیاہم خود کو بھی کھو بیٹھے وہ بھیڑ تھی میلے میں

خوشبو کی تجارت نے دیوار کھڑی کر دیآنگن کی چنبیلی میں بازار کے بیلے میں

— قیصر الجعفری