6 اشعار

مرے خدا مری قید حیات کم کر دے

Mere khuda meri qaid-e-hayat kam kar de

مرے خدا مری قید حیات کم کر دےچراغ دے نہیں سکتا تو رات کم کر دے

سبھی تو میری طرح حوصلہ نہیں رکھتےستون دار کو دو چار ہاتھ کم کر دے

مرے وجود کی قیمت اگر پرکھنی ہےیہ کائنات اٹھا میری ذات کم کر دے

میں آدمی کے قصیدے کو بند کرتا ہوںذرا سا تو بھی فرشتوں کی بات کم کر دے

ترے خلوص مسلسل سے جی نہ بھر جائےکبھی کبھی نگہ التفات کم کر دے

یہ روز روز نئی کربلائیں کیسی ہیںمری زمین سے داغ فرات کم کر دے

— قیصر الجعفری