5 اشعار

مرے ساتھ چلتے چلتے یہ کہاں ٹھہر گئے تم

Mere saath chalte chalte yeh kahan thehar gaye tum

مرے ساتھ چلتے چلتے یہ کہاں ٹھہر گئے تمشب غم کٹے گی کیسے جو ابھی سے ڈر گئے تم

وہاں شمع کیا جلے گی جہاں بجھ گئے مراسموہاں چاند کیا کرے گا جہاں شام کر گئے تم

مرے سامنے پڑا ہے ابھی آنسوؤں کا دریامرے ساتھ پانیوں میں یہ کہاں اتر گئے تم

جہاں دفن ہے محبت بڑی بے وفا جگہ تھینہ کبھی ادھر گئے ہم نہ کبھی ادھر گئے تم

کبھی آ کے دیکھ جاؤ مری محویت کا عالموہی درد چن رہا ہوں جو بکھیر کر گئے تم

— قیصر الجعفری