6 اشعار

پتوں کے ٹوٹنے کی صدا دیر تک چلی

Patton Ke Tootne Ki Sada Der Tak Chali

پتوں کے ٹوٹنے کی صدا دیر تک چلیکل دشت جسم و جاں میں ہوا دیر تک چلی

روشن رہیں نگار ہنر کی ہتھیلیاںاپنی دکان رنگ حنا دیر تک چلی

جب نیند اڑ گئی تو ستارے بہت کھلےجب رات گھٹ گئی تو ہوا دیر تک چلی

ہم بند کر کے سو گئے خوشبو کی کھڑکیاںسنتے ہیں رات باد صبا دیر تک چلی

محفل میں چل پڑی تھی ہمارے جنوں کی باتپھر داستان چاک قبا دیر تک چلی

ساحل پہ آ کے ڈوب گئیں سب عقیدتیںگہرے سمندروں میں دعا دیر تک چلی

— قیصر الجعفری