11 اشعار

وقت کی دھول

Waqt Ki Dhool

آج تو دفعتاً سامنے آ گئیتیری رفتار باد صبا کی طرح

پندرہ سال کا درد مہکا گئیمیں سر راہ حیران سا رہ گیا

یاد ماضی کی شبنم برسنے لگیاور میں دیر تک بھیگتا رہ گیا

چاندنی میں نہایا بدن تھا وہیچھن رہی تھی وہی دودھیا روشنی

آئنہ آئنہ پیرہن تھا وہیتیرے تیور ترے ناز ویسے ہی تھے

اب کسی اور کے واسطے ہی سہیمسکرانے کے انداز ویسے ہی تھے

زندگی تیری خوش حال پہلے بھی تھیوقت کی دھول تو صرف مجھ پر جمی

تو اسی طرح کچھ سال پہلے بھی تھیبلکہ کچھ اور بھی دل نشیں ہو گئی

رنگ کھلتا گیا رخ نکھرتا گیامیرے شعروں سے بڑھ کر حسیں ہو گئی

درد بے چہرگی جان پائی نہ تومیرا احساس اک زخم سے بچ گیا

شکر ہے مجھ کو پہچان پائی نہ تو

— قیصر الجعفری