6 اشعار

آج پھر برسا ساون اور کالی گھٹا چھائی

Aaj phir barsa saawan aur kaali ghata chhai

آج پھر برسا ساون اور کالی گھٹا چھائی

«آج پھر برسا ساون اور کالی گھٹا چھائی» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب سے بچھڑا ہےتو بکھر گیا ہوں راجا اکرام صاحب کے ساتھ» میں 24 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

آج پھر برسا ساون اور کالی گھٹا چھائیآج پھر دل ناتواں کو شدت سے تری یاد آئی

آج پھر تیری یادوں کے پھول مہک اٹھےآج پھر گلشن میں روتی رہی بلبل سودائی

آج پھر تیری جدائی کے چراغ دہک اٹھےآج پھر تیری صورت تصور میں مسکرائی

آج پھر ہونٹوں نے مرے کچھ گیت گنگاےآج پھر روتے رہے میں اور میری تنہائی

آج پھر یاد ماضی نے آ کر چھیڑا مجھےآج پھر نِیم بِسمِل کی ماند شب بِتائی

آج پھر بڑی شدت سے میں رویا تھا قمرآج پھر کبھی نہ رونے کی میں نے قسم کھائی

— راجا اکرام قمر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں