7 اشعار

درد دل سب کو سنا کے دیکھ لیا

Dard-e-Dil Sab Ko Suna Ke Dekh Liya

درد دل سب کو سنا کے دیکھ لیا

«درد دل سب کو سنا کے دیکھ لیا» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے روح من نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب سے بچھڑا ہےتو بکھر گیا ہوں راجا اکرام صاحب کے ساتھ» میں 24 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

درد دل سب کو سنا کے دیکھ لیاترے شہر میں آ کے دیکھ لیا

سنگدل کے سنگدل ہی رہےداغ جگر دکھا کے دیکھ لیا

نادان ہیں، ہوجائیں اسی کے ہمجس نے بھی مسکرا کے دیکھ لیا

باتیں کریں بیٹھ کر گورستان میںزندہ لوگوں کو آزما کے دیکھ لیا

پیچھا نہ چھوڑیں یادیں تیریمہکدے بھی جا کر دیکھ لیا

شوق جاناں کی بس کرے ہے ضدلاکھ دل کو سمجھا کے دیکھ لیا

سنگت ہمیں راس نہ آئی کوئی بھی قمرتنہائی کو بھی گلے لگا کے دیکھ لیا

— راجا اکرام قمر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں