5 اشعار

ہو گیں کب سے در بدر اکھیاں

Ho Gayin Kab Se Dar Ba Dar Ankhiyan

ہو گیں کب سے در بدر اکھیاں

«ہو گیں کب سے در بدر اکھیاں» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب سے بچھڑا ہےتو بکھر گیا ہوں راجا اکرام صاحب کے ساتھ» میں 24 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

ہو گیں کب سے در بدر اکھیاںبن ترے آج بھی ہیں تر اکھیاں

جب سے بچھڑا ہے تو صنم مجھ سےسو نہیں پاتیں رات بھر اکھیاں

تو نے چھینآ ہے میرا صبر و قرارترسیں خوابوں کو رات بھر اکھیاں

جن کو چھوتی ہے روز باد صباپوچھیں ان سے تری خبر اکھیاں

لاکھ چاہوں کہ لوٹ جاؤں قمرکوچ کرنے نہ دیں مگر اکھیاں

— راجا اکرام قمر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں