7 اشعار

غسل آخر نکھر گیا ہوں میں

Ghusl-e-aakhir nikhar gaya hoon main

غسل آخر نکھر گیا ہوں میں

«غسل آخر نکھر گیا ہوں میں» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب سے بچھڑا ہےتو بکھر گیا ہوں راجا اکرام صاحب کے ساتھ» میں 24 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

غسل آخر نکھر گیا ہوں میںزیب تن کفن کر گیا ہوں میں

تم یقین کیوں نہیں یہ کرلیتےاس کہانی میں مر گیا ہوں میں

کرچیاں کرچیاں ہیں چاروں طرفآئینہ تھا بکھر گیا ہوں میں

جب سے نکلا ہوں گھر کے آنگن سےتب سے ہو دربدر گیا ہوں میں

خوبصورت تھے آئینے کے ادھرعکس دیکھا تو ڈر گیا ہوں میں

ہو زمیں پر نہ گرچہ رہنے کوگھر آسمانوں میں کر گیا ہوں میں

تیری یادوں میں ڈوب کر جاناںبن فلک کا قمر گیا ہوں میں

— راجا اکرام قمر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں