10 اشعار

کچھ یقیں کچھ گماں کر گیا

Kuch yaqeen kuch gumaan kar gaya

کچھ یقیں کچھ گماں کر گیا

«کچھ یقیں کچھ گماں کر گیا» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب سے بچھڑا ہےتو بکھر گیا ہوں راجا اکرام صاحب کے ساتھ» میں 24 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

غزلبحر: متدارک مسدس سالم

فاعلن فاعلن فاعلنکچھ یقیں کچھ گماں کر گیا

کیا بتاؤں کیا وہ داں کر گیارات بھر جاگتی آنکھ سے

خواب آنسو کا ساماں کر گیاہجر کی ایک لمبی گھڑی

دل کو آہستہ ویران کر گیابات کہتے ہی چپ ہو گیا

لفظ کویکسر بے زباں کر گیاچھو کے گزرا جو یادوں کا درد

روح تک ایک نشاں کر گیامیں اکیلا ہی رہ گیا آخر

وہ مگر سب پہ احساں کر گیاایک لمحے کی قربت کا دکھ

عمر بھر کا گماں کر گیاپوچھتا ہے قمرؔ آج بھی دل

وہ مجھے کیوں مہرباں کر گیا

— راجا اکرام قمر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں