6 اشعار

مرے شہر کےعجب یہ منظر ہیں

Mere shahar ke ajab yeh manzar hain

مرے شہر کےعجب یہ منظر ہیں

«مرے شہر کےعجب یہ منظر ہیں» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب سے بچھڑا ہےتو بکھر گیا ہوں راجا اکرام صاحب کے ساتھ» میں 24 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

مرے شہر کےعجب یہ منظر ہیںکہ دور تلک لہو کے سمندر ہیں

کشمکش یہ کہ گلا ہو کس سےلکھے شاید یہی ہمارے مقدر ہیں

کون ہے حسین ان میں ،کون یزیدہاتھوں میں ہر اک کے خنجر ہیں

نہیں تعبیرمیرے خواب کی یہآج اقبال بھی تو ششدر ہیں

وہ اقبال کے شاہین کو کیا ہواکٹے ہیں،یا پھرکمزور پر ہیں؟

رو لیتے ہیں بیھٹےدیارغیر میں قمرلوٹتےجودیکھیں عزیزوں کےگھر ہیں

— راجا اکرام قمر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں