5 اشعار

مجھ پہ گزرا جو سانحہ لکھوں

Mujh Pe Guzra Jo Saaneha Likhoon

مجھ پہ گزرا جو سانحہ لکھوں

«مجھ پہ گزرا جو سانحہ لکھوں» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب سے بچھڑا ہےتو بکھر گیا ہوں راجا اکرام صاحب کے ساتھ» میں 24 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

مجھ پہ گزرا جو سانحہ لکھوںمیں ترا سارا واقعہ لکھوں

لکھوں قربت کے جاں گزیں لمحے؟یا وہ فرقت کا ثانیہ لکھوں

سابقہ لکھوں اپنی خوشیوں کایا تجھے غم کا لاحقہ لکھوں

لکھوں ملنے کے وہ حسین لمحےیا وہ بچھڑنے کا واقعہ لکھوں

تو ہی بتا کہ کیا لکھوں قمرمیں کیسے اس کو سابقہ لکھوں

— راجا اکرام قمر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں