5 اشعار

سفر کے نقشے میں چٹئیل زمیں بنائی گئی

Safar ke naqshe mein chatteel zameen banai gai

سفر کے نقشے میں چٹئیل زمیں بنائی گئی

«سفر کے نقشے میں چٹئیل زمیں بنائی گئی» راکب مختار کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

سفر کے نقشے میں چٹئیل زمیں بنائی گئیکہ اس میں ایک بھی جھاڑی نہیں بنائی گئی

یہ سرحدیں تو بہت بعد میں بنیں پہلےدلوں کی طرح کشادہ زمیں بنائی گئی

گھٹے گھٹے سے کئی دوست بھی تو رہنے ہیںیہ سوچ کر ہی کھلی آستیں بنائی گئی

غزل غزل میں بڑا فرق ہے مرے بھائیکہیں اتاری گئی ہے کہیں بنائی گئی

کسی نے رنگوں میں راکبؔ گلاب گوندھے نہیںکسی سے شکل تمہاری نہیں بنائی گئی

— راکب مختار