7 اشعار

جب وصل کے دن رہ چار گئے

Jab vasl ke din reh char gaye

جب وصل کے دن رہ چار گئےہم جیت کے سب کچھ ہار گئے

اک خواب جو دیکھا تھا ہم نےاس خواب پہ سب کچھ وار گئے

ترے پیار کی بھیک ملی نہ ہمیںتری چوکھٹ پر سو بار گئے

ہے ریت یہ عشق کے دریا کیجو ڈوب گئے وہ پار گئے

ہر آنکھ تھی پرُ نم دل تھا بجھاہم لٹ جو بھرے بازار گئے

وہ لوٹ کے واپس نہ آیامری عیدیں گئیں تہوار گئے

خوش کون گیا اس دنیا سےبس خوش قسمت دو چار گئے

— رانا احمد شہید