5 اشعار

ہر طرف غم کی حکمرانی ہے

Har taraf gham ki hukmarani hai

ہر طرف غم کی حکمرانی ہے‏زندگی دردِجاودانی ہے

‏لوگ خوش باش رہا کرتے ہیں!‏یہ کوئی داستاں پرانی ہے

‏میری سانسیں جو چل رہی ہیں ابھی‏یہ مرے رب کی مہربانی ہے

‏کون اترا ہے دل کے دریا میں‏اس کی موجوں میں اک روانی ہے

‏اور تھوڑی سی جستجو کر لو‏دور صحرا میں کہیں پانی ہے

— رانا احمد شہید