5 اشعار

اللہ کے بھی گھر سے ہے کوئے بتاں عزیز

Allah ke bhi ghar se hai koo-e-butaa'n aziz

اللہ کے بھی گھر سے ہے کوئے بتاں عزیز

«اللہ کے بھی گھر سے ہے کوئے بتاں عزیز» رند لکھنوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

اللہ کے بھی گھر سے ہے کوئے بتاں عزیزکعبہ سے بھی زیادہ ہے ہندوستاں عزیز

یہ مشت خاک ہو کہیں مقبول‌ بارگاہمٹی ہماری کر بھی چکے آسماں عزیز

شکوے کی جائے غیر سے باقی نہیں رہیدشمن سے بھی زیادہ ہیں خوبان جاں عزیز

ہستی عدم سے لائی ہے کس ملک غیر میںکوئی نہ آشنا ہے ہمارا نہ یاں عزیز

اے رندؔ اپنے عہد میں قدر سخن نہیںہر عصر میں وگرنہ تھے اہل زباں عزیز

— رند لکھنوی