5 اشعار

مجھے دے کے دل جان کھونا پڑا ہے

Mujhe de ke dil jaan khona pada hai

مجھے دے کے دل جان کھونا پڑا ہے

«مجھے دے کے دل جان کھونا پڑا ہے» رند لکھنوی کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «لے تو جائے گا خط شوق مگر رشک یہ ہے رند لکھنوی» میں 26 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

مجھے دے کے دل جان کھونا پڑا ہےغرض ہاتھ دونوں سے دھونا پڑا ہے

جو رونا یہی ہے تو پھوٹیں گی آنکھیںمجھے اب تو آنکھوں کا رونا پڑا ہے

کیے سیکڑوں گھر محبت نے غارتسنو جس محلے میں رونا پڑا ہے

میں پاتا نہیں دل کو سینے میں اپنےکئی دن سے خالی یہ کونا پڑا ہے

کرو چل کے آباد اب گور اے رندؔبہت دن سے سونا وہ کونا پڑا ہے

— رند لکھنوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں