12 اشعار

رکھو خدمت میں مجھ سے کام تو لو

Rakho khidmat mein mujh se kaam to lo

رکھو خدمت میں مجھ سے کام تو لو

«رکھو خدمت میں مجھ سے کام تو لو» رند لکھنوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 18 سیکنڈ ہے۔

رکھو خدمت میں مجھ سے کام تو لوبات کرتے نہیں سلام تو لو

مے پیو تم سرور ہو مجھ کوہاتھ سے میرے ایک جام تو لو

بات تم نے نہیں کی غیر سے کلسر پہ اللہ کا کلام تو لو

بندہ ہوتا ہوں آپ کا بے دامہووے درکار اگر غلام تو لو

ناز و انداز حسن و خوبی میںکون ہے تم سا اس کا نام تو لو

آپ فرمائیں جو بجا لاؤںکبھی مجھ سے بھی کوئی کام تو لو

منہ سے آنے لگے گی عطر کی بونام گیسوئے مشک فام تو لو

پہلے کر لو رسائی زلف تلکسلسلے کو جنوں کے تھام تو لو

پھر تڑپ لیجیو گرفتارودم بھر آرام زیر دام تو لو

مے پیو جو نہیں پلاتے ہومجھ کو دیتے نہیں ہو جام تو لو

ناز بردار دوسرا مجھ ساکون عاشق ہے اس کا نام تو لو

رندؔ حاضر ہیں شیشہ و ساغرمے نہ سمجھو اگر حرام تو لو

— رند لکھنوی