7 اشعار

محبت کا سجدہ ادا ہو نہ جائے

Mohabbat ka sajda adaa ho na jaaye

محبت کا سجدہ ادا ہو نہ جائے

«محبت کا سجدہ ادا ہو نہ جائے» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «وفا تو کیسی جفا بھی نہیں ہے اب ہم پر ساحر بھوپالی» میں 26 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

محبت کا سجدہ ادا ہو نہ جائےکہیں تو کسی کا خدا ہو نہ جائے

خلش غم کی دل سے جدا ہو نہ جائےکہیں زندگی بے مزا ہو نہ جائے

محبت مری بے خدا ہو نہ جائےکہیں پھر وہ ظالم خفا ہو نہ جائے

کرے بھی تو کیا آہ مجبور الفتاگر راہ غم میں فنا ہو نہ جائے

خدا کے لئے التجا یوں نہ ٹھکراکہیں کوئی بے آسرا ہو نہ جائے

نہ اتنے بھی صدمے دو پامال غم کوکہیں ساز دل بے صدا ہو نہ جائے

نہ کرنا کبھی عرض غم ان سے ساحرؔکہیں التجا بھی گلہ ہو نہ جائے

— ساحر بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں