5 اشعار

نگاہ ناز کو خودبیں بنا کے آیا ہوں

Nigah-e-Naz Ko Khudbeen Bana Ke Aaya Hoon

نگاہ ناز کو خودبیں بنا کے آیا ہوں

«نگاہ ناز کو خودبیں بنا کے آیا ہوں» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

نگاہ ناز کو خودبیں بنا کے آیا ہوںخود اپنی راہ میں کانٹے بچھا کے آیا ہوں

جہاں پہ ہوتا ہے لطف و کرم سے دل کا شکارمقدر اپنا وہاں آزما کے آیا ہوں

ستم کی پوری کہانی فراق کا قصہلب خموش سے ان کو سنا کے آیا ہوں

نہ آس توڑ کہ ظالم میں تیرے قدموں میںتمام دولت دنیا لٹا کے آیا ہوں

جہاں پہ لٹتی ہے دنیائے آرزو ساحرؔوہاں میں جان کی بازی لگا کے آیا ہوں

— ساحر بھوپالی