4 اشعار

رنج و غم مونس بنے حسرت سے یارانہ ہوا

Ranj-o-gham moonis bane hasrat se yarana hua

رنج و غم مونس بنے حسرت سے یارانہ ہوا

«رنج و غم مونس بنے حسرت سے یارانہ ہوا» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 29 سیکنڈ ہے۔

رنج و غم مونس بنے حسرت سے یارانہ ہوااک قیامت تجھ پہ ظالم دل کا آ جانا ہوا

مشکلیں ہو جائیں گی آسان اس دم ہجر کیصبر کا جس وقت بھی لبریز پیمانہ ہوا

ایک ہچکی موت کی سب کام پورا کر گئیمختصر یوں بیکسئ غم کا افسانہ ہوا

رات دن بس درد کی بیتابیوں سے کام ہےپھر سکوں اس کو کہاں جو تیرا دیوانہ ہوا

— ساحر بھوپالی