13 اشعار

ان کی صورت جہاں نظر آئی

Un ki surat jahan nazar aayi

ان کی صورت جہاں نظر آئی

«ان کی صورت جہاں نظر آئی» ساحر بھوپالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 2 منٹ 5 سیکنڈ ہے۔

ان کی صورت جہاں نظر آئیدل کی ہر چوٹ پھر ابھر آئی

مٹ کے ہم ان سے حال کیا کہتےپرسش غم پہ آنکھ بھر آئی

دل ٹھہرتا نہ تھا مگر ٹھہراموت آتی نہ تھی مگر آئی

خود کو میں ڈھونڈنے لگا اس دمان کے آنے کی جب خبر آئی

دن تو فرقت کا کٹ گیا لیکنرات آئی تو بے سحر آئی

مجھ کو دل سے بھلانے بیٹھے ہیںکیا کریں گے وہ یاد اگر آئی

وہ جو آئے تو مجھ کو ہوش آیادل گم گشتہ کی خبر آئی

بھول کر تم کدھر یہ آ نکلےعید یہ آج کس کے گھر آئی

تم چھٹے جب سے میری دنیا میںشام آئی نہ پھر سحر آئی

کتنی بے باک ہے محبت بھیآنکھ ملتے ہی دل میں در آئی

ان کو آنا تھا وہ نہیں آئےیاد آنی تھی عمر بھر آئی

چاک کرنا پڑا گریباں کوبات بنتی نہ جب نظر آئی

غم کو ٹالا بہت مگر ساحرؔیہ بلا عشق ہی کے سر آئی

— ساحر بھوپالی