4 اشعار

تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو

Tum apnā ranj o gham apnī pareshānī mujhe de do

تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو

«تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دوتمہیں غم کی قسم اس دل کی ویرانی مجھے دے دو

یہ مانا میں کسی قابل نہیں ہوں ان نگاہوں میںبرا کیا ہے اگر یہ دکھ یہ حیرانی مجھے دے دو

میں دیکھوں تو سہی دنیا تمہیں کیسے ستاتی ہےکوئی دن کے لئے اپنی نگہبانی مجھے دے دو

وہ دل جو میں نے مانگا تھا مگر غیروں نے پایا ہےبڑی شے ہے اگر اس کی پشیمانی مجھے دے دو

— ساحر لدھیانوی