7 اشعار

یہ زمیں کس قدر سجائی گئی

Yeh zameen kis qadar sajai gayi

یہ زمیں کس قدر سجائی گئی

«یہ زمیں کس قدر سجائی گئی» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

یہ زمیں کس قدر سجائی گئیزندگی کی تڑپ بڑھائی گئی

آئینے سے بگڑ کے بیٹھ گئےجن کی صورت جنہیں دکھائی گئی

دشمنوں ہی سے بھی تو نبھ جائےدوستوں سے تو آشنائی گئی

نسل در نسل انتظار رہاقصر ٹوٹے نہ بے نوائی گئی

زندگی کا نصیب کیا کہئےایک سیتا تھی جو ستائی گئی

ہم نہ اوتار تھے نہ پیغمبرکیوں یہ عظمت ہمیں دلائی گئی

موت پائی صلیب پر ہم نےعمر بن باس میں بتائی گئی

— ساحر لدھیانوی