4 اشعار

یہ زلف اگر کھل کے بکھر جائے تو اچھا

Yeh zulf agar khul ke bikhar jaaye toh achcha

یہ زلف اگر کھل کے بکھر جائے تو اچھا

«یہ زلف اگر کھل کے بکھر جائے تو اچھا» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

یہ زلف اگر کھل کے بکھر جائے تو اچھااس رات کی تقدیر سنور جائے تو اچھا

جس طرح سے تھوڑی سی ترے ساتھ کٹی ہےباقی بھی اسی طرح گزر جائے تو اچھا

دنیا کی نگاہوں میں بھلا کیا ہے برا کیایہ بوجھ اگر دل سے اتر جائے تو اچھا

ویسے تو تمہیں نے مجھے برباد کیا ہےالزام کسی اور کے سر جائے تو اچھا

— ساحر لدھیانوی