5 اشعار

یہ وادیاں یہ فضائیں بلا رہی ہیں تمہیں

Yeh waadiyan yeh fazayein bula rahi hain tumhein

یہ وادیاں یہ فضائیں بلا رہی ہیں تمہیں

«یہ وادیاں یہ فضائیں بلا رہی ہیں تمہیں» ساحر لدھیانوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

یہ وادیاں یہ فضائیں بلا رہی ہیں تمہیںخموشیوں کی صدائیں بلا رہی ہیں تمہیں

ترس رہے ہیں جواں پھول ہونٹ چھونے کومچل مچل کے ہوائیں بلا رہی ہیں تمہیں

تمہاری زلفوں سے خوشبو کی بھیک لینے کوجھکی جھکی سی گھٹائیں بلا رہی ہیں تمہیں

حسین چمپئی پیروں کو جب سے دیکھا ہےندی کی مست ادائیں بلا رہی ہیں تمہیں

مرا کہا نہ سنو ان کی بات تو سن لوہر ایک دل کی دعائیں بلا رہی ہیں تمہیں

— ساحر لدھیانوی