5 اشعار

آنگن تمام نیم کے پتوں سے بھر گیا

Aangan tamam neem ke patton se bhar gaya

آنگن تمام نیم کے پتوں سے بھر گیا

«آنگن تمام نیم کے پتوں سے بھر گیا» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

آنگن تمام نیم کے پتوں سے بھر گیاجھونکا ہوا کا پیڑ کو ویران کر گیا

چہرہ تھا کوئی جس نے پریشاں رکھا مجھےلمحہ تھا کوئی جس کے لیے دربدر گیا

حد نگاہ تک یہ کڑی دھوپ اور آجبادل کا سائبان بھی جانے کدھر گیا

یا لفظ لفظ بھولنا اس کا محال تھایا حرف حرف زہر سے میرے اتر گیا

کس طرح سے کٹے گی صفر کی سیاہ راتثروتؔ اسی خیال میں دن بھی گزر گیا

— ثروت حسین