6 اشعار

فرات فاصلہ سے دجلۂ دعا سے ادھر

Furaat fasle se Dajla dua se idhar

فرات فاصلہ سے دجلۂ دعا سے ادھر

«فرات فاصلہ سے دجلۂ دعا سے ادھر» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 2 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

فرات فاصلہ سے دجلۂ دعا سے ادھرکوئی پکارتا ہے دشت نینوا سے ادھر

کسی کی نیم نگاہی کا جل رہا ہے چراغنگار خانۂ آغاز و انتہا سے ادھر

میں آگ دیکھتا تھا آگ سے جدا کر کےبلا کا رنگ تھا رنگینیٔ قبا سے ادھر

میں راکھ ہو گیا طاؤس رنگ کو چھو کرعجیب رقص تھا دیوار پیش پا سے ادھر

زمین میرے لیے پھول لے کے آتی ہےبساط معرکۂ صبر آزما سے ادھر

یہ میرے ہونٹ سمندر کو چوم سکتے ہیںحکایت شب افراد و آئینہ سے ادھر

— ثروت حسین