5 اشعار

وہیں پر مرا سیم تن بھی تو ہے

Wahin par mera seem tan bhi toh hai

وہیں پر مرا سیم تن بھی تو ہے

«وہیں پر مرا سیم تن بھی تو ہے» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

وہیں پر مرا سیم تن بھی تو ہےاسی راستے میں وطن بھی تو ہے

بجھی روح کی پیاس لیکن سخیمرے ساتھ میرا بدن بھی تو ہے

نہیں شام تیرہ سے مایوس میںبیاباں کے پیچھے چمن بھی تو ہے

مشقت بھرے دن کے آخیر پرستاروں بھری انجمن بھی تو ہے

مہکتی دہکتی لہکتی ہوئییہ تنہائی باغ عدن بھی تو ہے

— ثروت حسین