7 اشعار

گھوڑے کا قصیدہ

Ghore ka qasida

گھوڑے کا قصیدہ

«گھوڑے کا قصیدہ» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

گھوڑے تیری آنکھوں میںدو جلتے انگارے ہیں

رنگوں کے فوارے ہیںفوارے کے چھینٹوں سے

کل عالم گلزاری ہےگاڑی تجھ پر بھاری ہے

جنگل تیرے سپنے میںلذت ایک تڑپنے میں

تیرے نعل کی چنگاریمجھ کو پھول سے ہے پیاری

گھوڑے تیری زنجیریںمٹی کا سینہ چیریں

مٹی اندر پانی ہےسب کی ایک کہانی ہے

— ثروت حسین