12 اشعار

ہنس اور جھیل

Hans aur jheel

ہنس اور جھیل

«ہنس اور جھیل» ثروت حسین کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 18 سیکنڈ ہے۔

ہنس بتائے کیا جو کچھ اندر جھیل میںجو کچھ اندر جھیل میں اوپر لائے کیا

اوپر لائے کیا اندر کا آکاشاندر کا آکاش گونجے آٹھ پہر

گونجے آٹھ پہر اس کا نیک قدماس کا نیک قدم مٹی کے مابین

مٹی کے مابین گندم اور جوارگندم اور جوار کھیتوں کا امکان

کھیتوں کا امکان جیسے بیج میں پھولجیسے بیج میں پھول جیسے جسم میں جان

جیسے جسم میں جان پر تولے ہر آنپر تولے ہر آن ایک پرند مہان

ایک پرند مہان بارش سا منہ زوربارش سا منہ زور نکلا ایک سوار

نکلا ایک سوار اندر کی محراب سےاندر کی محراب سے سورج کا سندیس

سورج کا سندیس جھیل کا پہلا عکسجھیل کا پہلا عکس تہ کا ایک چراغ

تہ کا ایک چراغ جاگے اندر جھیل میںجاگے اندر جھیل میں رنگوں کا پاتال

رنگوں کا پاتال اوپر لائے کیااوپر لائے کیا جو کچھ اندر جھیل میں

جو کچھ اندر جھیل میں ہنس بتائے کیا

— ثروت حسین